نوشہرہ ورکاں 04 اپریل ( اے پی پی ): گورنمنٹ ھائی سکول نوشہرہ ورکاں
سے بزرگ ٹیچر کی رخصتی کے لیے شاندار اور پر وقار تقریب کا اھتمام کیا گیا۔ تین عشروں سے زائد تعلیم سلسلے کے فروغ کے لیے انتھک محنت سے سروس کرنے پر ماسٹر جعفر حسین چدھڑ کی ریٹائر منٹ پر اساتزہ اور ھیڈ ماسٹر گورنمنٹ ھائی ثناء اللہ شاھین نے تحائف دیکر نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا اور انکے اعزاز میں دعوت کا اھتمام بھی کیا گیا۔
گورنمنٹ ھائی سکول میں ماسٹر جعفر حسین چدھڑ کے لیے الوداعی تقریب میں ھیڈ ماسٹر ثناء اللہ شاھین اور دیگر اساتزہ نے انکی خدمات کو سراہا اور کہا ھے کہ وہ ماسٹر جعفر حسین چدھڑ کے حسن سلوک اور تعلیمی خدمات کو مدتوں بھلا نہیں پائیں گے۔











