نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں پیڈریاٹک نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کاافتتاح

40

لاہور۔ 04مئی ( اے پی پی ) نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں پیڈریاٹک نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کاافتتاح کردیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز،پروفیسرآصف بشیر اور ان کی ٹیم موجودتھی۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اس موقع پرپنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکے مختلف وارڈزکا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی اور طبی سہولیات کے معیاربارے دریافت کیا۔ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے پیڈریاٹک نیوروسائنسز ڈیپارٹمنٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں پیڈریاٹک نیوروسرجری ڈیپارٹمنٹ کے آغازپربہت خوشی محسوس ہورہی ہے۔چلڈرن ہسپتال لاہور کے بعداب پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں 16سال کے کم عمربچوں کی دماغی سرجری ممکن ہوپائے گی، استادمحترم انجم بشیر کے خواب کی آج تعبیردیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں سینئرسیاستدان جاویدہاشمی کو فالج کی صورت میں یہاں علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی گئی تھیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں کم عمر بچوں کی دماغی سرجری ایک خواب تھا جوآج پوراہوگیا، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں انشاء اللہ جلد نیونیٹل کی سہولیات فراہم کریں گے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزمیں ایران اور افغانستان سے بھی مریض دماغی سرجری کیلئے آتے ہیں۔ڈاکٹرجاویداکرم نے کہا کہ افسوس کے ساتھ والدین کم عمر بچوں کو موٹرسائیکل دے کر روڈ پربھیج دیتے ہیں، والدین سے اپنے بچوں کو موٹرسائیکل نہ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔بچے والدین کے پاس اللہ پاک کی جانب سے امانت ہیں اس میں غیرذمہ دارانہ رویہ اختیارکرکے خیانت مت کریں۔ روڈ ایکسیڈیڈنٹ کی صورت میں مصعوم بچوں  کوعمربھرکی معذوری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ جلد پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز میں پیدائشی طور پردماغی امراض میں مبتلا بچوں کا علاج بھی شروع کیاجائے گا،پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسزکو اقدامات اور ریسرچ کے حوالہ سے اپنا جریدہ شائع کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ایک ڈاکٹرکیلئے اس کامریض سب سے اہم ہوتاہے۔