نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب ایگری کلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے زیر تکمیل پراجیکٹ کاجائزہ لینے کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے

3

لاہور31مئی ( اے پی پی ) نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پنجاب ایگری کلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے زیر تکمیل پراجیکٹ کاجائزہ لینے کیلئے ٹھوکر نیاز بیگ پہنچ گئے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کو پنجاب ایگری کلچرفوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کا 85سول ورک اور تعمیرات مکمل ہوچکی ہیں۔پی اے ایف ڈی اے کے لئے 99فیصد آلات بھی امپورٹ کئے جاچکے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پی اے ایف ڈی اے کے آڈیٹوریم اور زیر تکمیل عمارت کے تمام فلور کاجائزہ لیااور پراجیکٹ کی تکمیل میں سست روی کی روش پر نا پسندیدگی کا  اظہار کیا اور  پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کو اگست کے پہلے ہفتے سے قبل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن مقرر کی ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے 3شفٹوں میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ کام مکمل کرسکتے ہیں تو بتائیں،بصورت دیگر متبادل انتظام کریں گے،عوامی اہمیت کے حامل پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیرکاکوئی جواز نہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، سیکرٹری صحت،پنجاب فرانزک لیب کے سربراہ، کمشنر، ڈپٹی کمشنر لاہور او ردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔