نیشنل گیمز؛ خواتین کے باسکٹ بال میچ میں واپڈا نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کوشکست دے دی

22

کوئٹہ،24 مئی(اے پی پی): 34 ویں نیشنل گیمز خواتین کے باسکٹ بال کا میچ پاکستان واپڈا اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے درمیان کھیلا گیا جو واپڈا نے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد45-41 سے جیت لیا۔آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف کے اختتام پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو چار کے مقابلے سات پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف کا آغاز بھی کافی جارحانہ انداز میں ہوا اور دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی پوسٹ پر حملہ آور ہوتی رہی جبکہ واپڈا کے کھلاڑیوں نے اس آخری ہاف میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایچ ای سی کو شکست دے دی۔