شجاع آباد، 18 مئی ( اےپی پی): جاوید علی شاہ اور مجاہد علی شاہ اور دیگر معززین شہر کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اللہ ہو چوک المعروف تھانہ چوک سے کالی پل تک ریلی نکالی گئی ۔ سید جاوید علی شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا تھا اور ملک کی سالمیت کے لیے بھی مسلم لیگ فرنٹ لائن پر لڑے گئی۔ سابق ایم پی اے سید مجاہد علی شاہ نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف بولنے والوں کی عوام محاسبہ کرے گی اور خواجہ محمود الحق اور غلہ منڈی کے تاجروں نے ریلی میں شرکت کی اور شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور جن پر پاک آرمی زندہ باد کے نعرے درج تھے ۔