وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت داخلہ عبد الرحمٰن کانجو ،سابقہ ایم این اے صدیق بلوچ کی ملاقات

16

 

لاہور،27مئی(اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر مملکت داخلہ عبد الرحمٰن کانجو اور سابقہ ایم این اے صدیق بلوچ نے ہفتہ کو یہاں  ملاقات کی ہے۔ عبد الرحمٰن کانجو نے وزیر اعظم کو ضلع لودھراں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔