وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ آمد، بڑے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر اظہار تعزیت

40

اسلام آباد،25مئی(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سردار ایاز صادق کی رہائش گاہ گئے اور ان سے بڑے بھائی سردار محمود صادق کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوران کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند اور اہلِخانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

 اس موقع پر وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ آصف، اعظم نذیر تارڑ اور مریم اورنگزیب بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ تھیں۔