کوئٹہ 31 مئی ( اے پی پی ):وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ غریب عوام کے مسائل حل کرنے میں پیش پیش ہے وسائل کے اندر رہتے ہوئے لوگوں کو سہولیات فراہم کرنے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے بلوچستان میں موجود وفاقی محکموں کی کارکردگی اطمینان بخش ہے تاہم وفاقی محکمے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو مزید بہتر بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو یہاں چیمر آف کامرس کے دفتر میں وفاقی محکموں کے سربراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا کہ عوام کو وفاقی محکموں سے متعلق صوبائی سطح پر جو مسائل درپیش ہے ان کو وفاقی سطح پر حل کیا جائے گا بلوچستان بہت بڑا صوبہ ہے پنجاب کے ساتھ اس کا موازنہ نہیں کیا جاسکتا ہے یہاں روزگار کے محدود ذرائع ہیں اور وسیع رقبے پر آبادی پھیلی ہے اس لئے مسائل کا حجم بھی بڑا ہے محتسب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے اعجاز احمد قریشی نے بتایا کہ 2021 میں ایک لاکھ دس جبکہ سال 2022 میں ایک لاکھ چونسٹھ ہزار اور سال 2023 میں اچتک 54 ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں ان کیسوں میں 95 فیصد لوگوں کو ریلیف ملا ہے بغیر پیسے خرچ کئے لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جاررہا ہے اور اس کا فائدہ غریب طبقے کو زیادہ ہے وفاقی محتسب کے مصدرہ 70 فیصد کیسز پر عمل درآمد ہوتا ہے روزانہ کی بنیاد پر 600 کے لگ بھگ شکایات نمٹائی جاتی ہیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام بھی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے فائدہ حاصل کرسکیں۔