وفاقی وزیر طلحہ محمود کا حاجی کیمپ میں ادویات سٹور کا دورہ ، مختلف کمپنیوں کی ادویات کا جائزہ لیا

42

اسلام آباد،06مئی(اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے حاجی کیمپ میں ادویات سٹور کا دورہ کیا اور مختلف کمپنیوں کی ادویات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے مختلف کمپنیوں کی ادویات کا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا اور اپنے ذاتی خرچ سے مختلف لیبارٹریوں سے ادویات کے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ادویات کا میں اپنی سطح پر ٹیسٹ کروائوں گا، حجاج کرام کو بہترین سہولیات دیں گے۔

وفاقی وزیر طلحہ محمود نے بہترین ادویات کمپنیوں سے ادویات کی امداد کیلئے خط لکھنے کا فیصلہ بھی کیا اور کہا کہ پاکستان کی اچھی کمپنیوں کو حجاج کرام کیلئے مفت میں ادویات فراہم کرنے کیلئے رابطے کروں گا۔