وہاڑی؛ عالمی یوم مزدور پر مختلف یونینز کی جانب سے ریلیاں ،مزدوروں کے حقوق اجاگر کیے گئے

31

وہاڑی،یکم مئی(اے پی پی):مزدوروں کے عالمی دن پر مختلف یونینز کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں، جو بلدیہ چوک اور پریس کلب وہاڑی کے سامنے اختتام پذیر ہوئیں۔

ریلیوں سے خطاب میں مقررین نے کہا کہ اس دن کے منانے کا مقصد مزدوروں کے حقوق اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ مہنگائی نے سب سے زیادہ مزدوروں کو متاثر کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب مزدور کی یومیہ اجرت کم ازکم 2000 روپے کرے۔

ریلی میں مزدوروں نے ہاتھوں میں بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جبکہ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی،ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا بھی کروائی گئی۔