ہرنائی؛ یوم مزدور کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد 

35

ہرنائی ، 01 مئی (اے پی پی ): بلوچستان لیبر فیڈریشن ہرنائی کی جانب سے یکم مئی یوم مزدور  کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت لیبر یونین کے ضلعی صدر شیخ حبیب اللہ نے کی۔

 ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی تعداد انتہائی کم ہے،کم تعداد کےباوجود صفائی کا نظام بہترین چل رہا ہے۔انہوں نے حکومت وقت سےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملازمین کی تعداد کو بڑھایا جاۓ، میونسپل کمیٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے اور لواحقین کی بھرتی کا نوٹفیکیشن جاری کیا جائے۔

اس موقع پر یونین کے دیگر ضلعی قائدین  اور کارکنان نے شرکت کی۔