ٹوبہ ٹیک سنگھ،16 مئی(اے پی پی ):سول سوسائٹی کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے محلہ عید گاہ سے شہباز چوک تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت عمران اشرف کررہے تھے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک آرمی زندہ باد کے نعرے درج تھے۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے، ملکی سالمیت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، ملک دشمن لابی کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،پاکستان آئی ایس آئی ہمارا فخر ہے ،دفاعی اداروں پر حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جاسکتا، انکی قبروں کی بے حرمتی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔











