پریس کلب نوشہرہ ورکاں کا ماہانہ اجلاس

6

 

نوشہرہ ورکاں، 30 مئی(اے پی پی):پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں کا ماہانہ اجلاس صدر پریس کلب راشد محمود خاور کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں ایجنڈا کے مطابق کاروائی میں نوشہرہ ورکاں میں صحافی محمد علی ڈار کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قرار داد منظور کی گئی کہ پولیس تفتیش میں میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے گناہ گار ملزمان کو قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا اور صحافی محمد علی ڈار کی مغفرت جبکہ  ایک عرصہ سے علیل  بانی و چیئرمین پریس کلب رجسٹرڈ  نوشہرہ ورکاں میاں عبد الوکیل کی صحت یابی کے لیے دعا بھی کرائی گئی اور  انکی تیمارداری کے لیے شیخ منیر احمد آزاد۔حافظ محمد قاسم مصطفائی ۔عرفان علی مہر ۔میاں عمران بشیر پر مشتمل چار رکنی وفد گزشتہ روز انکے گھر بھی گیا۔

اجلاس میں تمام  ارکان پریس کلب کی اخباری ذمہ داریوں کے حوالہ سے صدر پریس کلب رجسٹرڈ راشد محمود خاور نے کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی اور ماہانہ  اجلاس  پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے  پر خلوص دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔