نوشہرہ ورکاں: ڈاکو مزدور سے تیس ہزار نقدی لوٹ  کر فرار

7

نوشہرہ ورکاں،30 مئی(اے پی پی):علاقہ تھانہ تتلے عالی اور نوشہرہ ورکاں میں ڈاکو سر گرم،تھانہ تتلے عالی کے رہائشی مزدور سے ڈاکو تیس ہزار نقدی لوٹ کر  اور اسے چاقو سے زخمی کر کے فرار ہو گیا، بائیس سالہ شاہد کو ریسکیو ٹیم نے بروقت پہنچ کر فرسٹ ایڈ فراہم کی۔

 ریسکیو رپورٹ کے مطابق نوشہرہ ورکاں کے نواحی گاؤں تتلے عالی کے محلہ فیصل کالونی کا رہائشی بائیس سالہ شاہد گو جرانوالہ  سے رات گیارہ بجے کے قریب تتلے عالی مین چوک میں اتر کر وہاں سے پیدل گھر آرہا تھا کہ  قبرستان کے پاس تین نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کے تیس ہزار کے قریب رقم لوٹ لی اور چاقو مارکر بازو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے، اطلاع ملتے ہی تھای تتلے عالی پولیس اور  ریسکیو 1122 نوشہرہ ورکاں کی تتلے عالی سے ٹیم بروقت پہنچی اور زخمی کو موقع پہ ہی فرسٹ ایڈ فراہم کر دی اور تھانہ تتلے عالی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جبکہ مبینہ طور پر نوشہرہ ورکاں ببر روڈ پر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی سے پیدل ڈاکو نے گن پوائنٹ پر چھ ہزار نقدی لوٹ کر فرار ہونے والے نوجوان جنید احمد کو 15 پر کال چلنے سے بروقت کاروائی میں نوشہرہ ورکاں پولیس نے سورج مکھی کے گھنے کھیت سے ڈھونڈ کر پکڑ لیا اور چھینی ہوئی نقدی بھی برآمد کر لی ملزم فرارگی کے دوران اپنے پسٹل سے فائرنگ بھی کرتا رہا،نوشہرہ ورکاں پولیس مصروف تفتیش ہے۔