پشاور، 25مئی(اے پی پی): یومِ تکریمِ شہداءِ پاکستان کے حوالے سے پولیس لائن پشاور میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے پولیس کے شہداءکی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔
اس موقع پر کور کمانڈر پشاور نے چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے کے پی پولیس کیلئے 100 ملین روپے پیکج کا اعلان بھی کیا۔
چیف سیکرٹری اور آئی جی کے پی پولیس بھی اس موقع پر کور کمانڈر پشاور کے ہمراہ تھے۔