لاہور 18مئی(اے پی پی): آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہائی ویز پر حادثات کی روک تھام اور جرائم کی بیخ کنی میں پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کا کلیدی کردار ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایچ پی پولیس اپنے ورکنگ سسٹم میں کرائم پریونشن ایپ کا استعمال یقینی بنائے۔ آئندہ بجٹ میں پنجاب پولیس کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کیلئے کوشاں ہیں۔ پی ایچ پی پولیس کے سروس اور سیلری سٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ائی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کارکردگی میں مزید بہتری لائے، پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں بھی ہیلتھ سکریننگ کا ٹاسک تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔پولیس افسران اور جوانوں کو موذی امراض سے بچانے اورعلاج معالجے کی جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ نئے پٹرول پمپس اور پراجیکٹس کے ذریعے پولیس آمدن بڑھا کر سپاہ کی ویلفیئر پر خرچ کر رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ موٹر وے اور کے پی کے پولیس کی طرز پر پنجاب پٹرولنگ پولیس اور ٹریفک پولیس کو کئے گئے چالانوں کا مخصوص حصہ دیئے جانے کی تجویز زیر غور ہے، آئی جی پنجاب نے پی ایچ پی اہلکاروں کو اچھی کارکردگی پر کیش انعامات اور سی سی ون سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔کانسٹیبل سے سب انسپکٹرز رینک کے 85 اہلکاروں کو فی کس 10 ہزار اور سی سی ون سرٹیفیکیٹس دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے انعامات حاصل کرنے والے اہلکاروں کو پہلے سے زیادہ محنت اور جوش و جذبے سے فرائض کی ادائیگی کی ہدایت بھی کی ۔اس تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ، اے آئی جی ڈسپلن احسن سیف اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔