نوشہرو فیروز، 03مٸی( اےپی پی): پی ایف یو جے کی کال پر محراب پور یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے یوم صحافت ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت تعلقہ ناٸب صدر امجد علی ملک،محمد شہزاد مغل، مشتاق احمد ملک و دیگر نے کی ریلی کے شرکا نے صحافیوں کو صحت کارڈ اور معاشی سہولیات فراہم کرنے کے حوالہ سے تقاریر کی گٸی۔ احتجاج کے دوران آزادیِ صحافت کیلئے نعرے لگائے گئے اور ریلی میں اینکرپرسن ارشد شریف کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے لٸے اعلٰی حکام سے اپیل کی۔











