چترال، 09 مئی (اے پی پی ): چترال بھر میں موسم بہار کی آمد ہو گئی ہے ،ہر جگہ خوبصورت نظارے دیکھنے کو مل رہے ہیں یہاں کے لوگوں نے اپنے باغ، باغیچوں اور گھروں میں بھی رنگ برنگ پھولوں کے پودے لگائے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف چترال میں ہر جگہ جنگلی پھول بھی پھیلے ہوئے ہیں جس کی خوشبو نے پورے علاقے کو معطر کیا ہوا ہے۔