چنیوٹ؛ دی کریسنٹ سکول بوائز اینڈ گرلز باہومان میں آرٹ اور سائنس نمائش کا انعقاد

17

چنیوٹ، 18مئی (اے پی پی):طلباء اور طالبات میں نصابی سرگرمیوں کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں سے آگاہی بھی بہت ضروری ہے۔ اس سلسلہ میں دی کریسنٹ سکول بوائز اینڈ گرلز باہومان میں طلباو طالبات نے ایک آرٹ اور سائنس نمائش کا انعقاد کیا جس میں طلباو طالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائی گی خطاطی کے فن پارے نمائش میں رکھے اس کے علاوہ انہوں نے جدید دور کی سائنسی ضروریات زندگی کے ماڈل بنائے ۔

طلباو طالبات نے مکینکل اور الیکڑونکس شعبوں کے ماڈل بھی بنائے اور عمدہ طریقوں سے دوسرے طلباء وطلبات کے علاوہ نمائش کا دورہ کرنے والے افراد کو بھی تفصیلی جوابات دئیے۔

اس نمائش کے انعقاد پر طلبا و طالبات نے پرنسپل سکول لیفنٹنٹ کرنل (ر) سعید انور اور وائس پرنسپلز سٹیلا صدف،نائیلہ زبیر اور سائینس ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا کے ایسی نمائش کے انعقاد سے ہماری چھپی ہوئی صلاحتیں نکھر جاتی ہیں اور دوسرے  مقامات پر مقابلوں میں حصہ لینے کا حوصلہ پید ا ہو تا ہے۔