چنیوٹ؛ ذخیرہ کی گئی 30 ہزار سے زائد بوری گندم بر آمد، سرکاری تحویل میں لے لی

53

 

چنیوٹ،09 مئی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر آصف رضا کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لالیاں خیزران علی نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع سے باہر گندم سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے  30 ہزار سے زائد بوری گندم پکڑ کر سرکاری تحویل میں لے لی ہے ۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا کا کہنا تھا کہ کسی کو گندم سمگل یا ذخیرہ اندوزی کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔