چنیوٹ؛ ڈی پی او وسیم ریاض خان کا پولیس خدمت مرکز،تحفظ مرکز، ای سائن ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ

38

چنیوٹ،16 مئی (اے پی پی ):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان نے پولیس خدمت مرکز چنیوٹ،تحفظ مرکز، ٹریفک ای سائن ٹیسٹنگ سینٹر کا دورہ کیا۔ڈی پی او نے ون ونڈو آپریشن،پیپر لیس ورکنگ کے ذریعے بہترین سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔

ڈی پی او نے خدمت مرکز میں انتظار گاہ کا دورہ کیا،شہریوں کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی پی اونے کیو میٹک مشین کا جائزہ لیا اور متعلقہ سٹاف کو خدمت مرکز میں ڈسپلن برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز کا بھی دورہ  کیا،سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ایس او پیز کے مطابق پویس خدمت مرکز میں دستیاب سہولیات مقررہ ٹائم لمٹ میں لوگوں کو مہیا کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے پولیس تحفظ مرکز کا  دور  کیا اور مرکز کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ٹرانسجینڈر،محروم طبقات کے مسائل حل کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے شکایات سیل کا دورہ کیا اور شہریوں کی درخواستوں کا متعلقہ تھانہ جات،دفاتر سے باقاعدہ فالواپ لینے،دادرسی کے حوالے سے فیڈ بیک لینے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں ڈی پی او نے ای سائن ٹیسٹنگ سنٹر،ٹریفک دفتر کا دورہ  کیا۔انہوں نے ای سائن ٹیسٹنگ سنٹر کے دورہ  کے دوران کمپوٹرکاؤنٹرز کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے پیپرلیس ورکنگ کا جائزہ لیا،متعلقہ سٹاف کو ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ڈی پی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے جاری کردہ احکامات،ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔کسی بھی مالی بے ضابطگی و شکایت کی صورت میں متعلقہ سٹاف کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے تمام دفاتر کو پبلک سروس ڈلیور ی مزید بہتر بناتے ہوئے عوام الناس کی خدمت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔