ملتان، 03 مئی(اے پی پی ) : ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف خان کا شہر کے خارجی و داخلی گرین بیلٹس کا اچانک دورہ، نادرن بائی پاس تا سہو چوک اور سدرن بائی پاس تا چوک کمہارانوالہ میٹرو روٹ گرین بیلٹ کا معائینہ کیا صفائی اور تزئین و آرائش پر بھرپور توجہ دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔
انھوں نے اس موقع پر کہا کہ گرین بیلٹس پر آم،جامن اوردیگر پھل دار درختوں کی شجرکاری کو یقینی بنا رہے ہیں۔مقامی درختوں کے ساتھ ساتھ پھل دار درختوں کی شجرکاری گرین بیلٹس اور پارکوں میں کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پھل دار درختوں کی شجرکاری سے ناپید ہوتے پرندوں کی واپسی ممکن ہوگی۔چرند پرند پھل دار درختوں سے خوراک حاصل کرتے ہیں۔ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جس پر عمل پیرا ہیں۔اربن فاریسٹ کے ذریعے پھل دار درختوں کی بھر پور انداز سے شجر کاری کریں گے۔ ہارٹیکلچربرانچ کو ٹاسک دے دیاگیا ہے شہر کی تمام گرین بیلٹس کی بتدریج سر سبز و شاداب کررہے ہیں۔صفائی کے لیئے عوام کا تعاون درکار ہے اپنے ارد گرد صفائی کا خیال رکھیں گرین بیلٹس پر کوڈا کرکٹ پھیکنے سے گریز کریں۔ ڈائریکٹرہارٹیکلچر سعد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فیاض بھی موجود تھے۔











