ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے گزشتہ روز اچانک ای خدمت مرکز رجسٹری برانچ کا دورہ

4

ملتان03 ،مئی )اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے گزشتہ روز اچانک ای خدمت مرکز رجسٹری برانچ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پراپرٹی رجسٹریوں اور سرکاری ٹیکس کولیکشن کی تفصیلی انسپکشن کی۔ڈپٹی کمشنر نے انسپکشن کے دوران ٹیکس کلیکشن اور ریکارڈ میں مبینہ ہیر پھیر پر رجسٹری برانچ کے اہلکاروں کی سخت سرزنش کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر رجسٹری محرر اور عملے کے مکمل ریکارڈ آڈٹ کا حکم بھی جاری کیا جبکہ جنرل اسسٹنٹ ریونیو کرن شہزادی کو ایک ہفتے میں آڈٹ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ کرپشن ثابت ہونے پر اہلکاروں ریفرنس انٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا۔رجسٹری برانچ کا مکمل فزیکل آڈٹ کرکے سرکاری ٹیکس وصول کرینگے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ای خدمت سنٹر ایک چھت تلے تمام سہولیات فراہم کررہا ہے۔ ای خدمت مرکز میں سائلین کی شفاف پراپرٹی رجسٹریشن کا نظام وضح کرینگے۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے مختلف برانچز کا دورہ کیا اور شکایات کی سماعت کی۔