کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس ،مختلف شعبوں کی ورکنگ پراگریس کا جائزہ لیا

25

لاہور 15 مئی ( اے پی پی ): کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایل ڈی اے کے مختلف شعبوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر اور  ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ نے اپنے اپنے شعبوں سے متعلق بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے مختلف شعبوں کی ورکنگ پراگریس کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر اسرار سعید نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت بارے آگاہ کیا۔کمشنر لاہور کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ  لاہور برج توسیعی منصوبہ ، سمن آباد انڈر پاس اور شاہدرہ فلائی اوور پر دن رات کام جاری ہے۔اجلاس میں صوبائی دارالحکومت میں مجوذہ منصوبوں کی  پیش رفت بارے آگاہ کیا گیا۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ ترقیاتی منصوبے ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیے جائیں۔ ٹائم لائن کے مطابق اہداف کے حصول کی نگرانی کی جائے،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر لاہور نے چیف ٹاؤن پلانر کو 9 ماڈل شاہراؤں پر  کیے گئے آپریشنز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر عمران علی، ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ سید منور بخاری، چیف انجینئر اسرار سعید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لاہور ڈویژن جاوید چوہان و متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ چیف ٹاؤن پلانر شکیل انجم منہاس ، ڈائریکٹر فنانس اور ڈائریکٹر سی اینڈ آئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔