نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی مئیوہسپتال میں آمد، سرجیکل ٹاورمیں زیرعلاج صغراں بی بی کی عیادت کی

45

لاہور۔ 15مئی ( اے پی پی ): نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم کی مئیوہسپتال میں آمد۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی بھی نگران صوبائی وزیرصحت کے ہمراہ تھے۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے مئیوہسپتال کے سرجیکل ٹاورمیں زیرعلاج صغراں بی بی کی عیادت کی۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرمحمودایاز،سی ای مئیوہسپتال پروفیسرہارون حامداور ایم ایس مئیوہسپتال ڈاکٹرمنیراحمدنے ڈاکٹر جاویداکرم کو مریضہ صغراں بی بی کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کیا۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نےاظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ  مئیوہسپتال میں زیرعلاج صغراں بی بی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔مریضہ صغراں بی بی الحمداللہ پہلے سے بہترمحسوس کررہی ہیں۔مریضہ کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنے کیلئے مئیوہسپتال کی انتظامیہ کوشاباش دیتاہوں۔صغراں بی بی ساہیوال میں آٹا کی تقسیم کے دوران زخمی ہوگئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر صغراں بی بی کو مئیوہسپتال علاج کیلئے شفٹ کیاگیاتھا۔