کوئٹہ،19 مئی (اے پی پی): تحریک نظریہ پاکستان کی جانب سے استحکام پاکستان ریلی نکالی گئی،ریلی پشتون آباد سے کوئٹہ پریس کلب تک نکالی گئی، شرکاء نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے تحریک نظریہ پاکستان کے رہنما نصر اللہ نے کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے، 9 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے جو کہ افسوس ناک ہیں ، 9 مئی کے واقعہ میں شامل دہشتگردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ممالک 75 سالوں میں وہ کچھ نا کر سکا وہ اس سیاسی پارٹی نے کر دکھایا ہے ۔
مظاہرے میں شامل شرکا نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔