کوئٹہ،15مئی (اے پی پی):کوئٹہ میں جاری 34ویں نیشنل گیمز میں مینز اور ویمنزباکسنگ کے مختلف کیٹگری کے مقابلے جاری ہیں۔ 51 کلوگرام کے مقابلوں میں واپڈا،سندھ ،نیوی اور آرمی مینز کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے ۔
نیشنل گیمز میں مینز ویمنز باکسنگ کے مقابلے ایوب سٹیڈیم میں جاری ہیں، 52 کلوگرام کی کیٹگری میں آرمی کی رمشہ غفار نے اسلام آباد کی فاقیہ سید کو پہلے راونڈ میں ناک آوٹ کردیا جبکہ ویمنز48کلو گرام کیٹگری میں نیوی کی نتاشا عروج نے بلوچستان کی عابدہ بتول کو پہلے راونڈناک آوٹ کرکے میچ جیت لیا ۔آرمی کی ام بانی نے ریلوے کی زینب کو پہلے ہی راونڈ میں ناک آوٹ کردیا جبکہ ہا ئر ایجوکیشن کمیشن کی ہما ممتاز نے اسلام آباد کی نور فاطمہ کو شکست دے دی۔ 54کلو گرام میں بلوچستان کی حدیہ نے پی اے ایف کی ماہم بیگ کو ہراکر اگلے راونڈ میں جگہ بنالی جبکہ آرمی کی دعا زہرا نے پنجاب کی عائشہ خان کو ہرا دیا۔ ویمنز57کلوگرام کی کیٹگری میں آرمی کی فاطمہ زہرا نے سندھ کی مہوش کو شکست دے دی۔ بلوچستان کی سیدہ نے واپڈا کی شبانہ نے ہرادیاجبکہ 75کلوگرام میں مقیم نے پنجاب کے عبدالرحمان کو پی اے ایف کے اجمل پٹھان نے نیوی کے قیصر علی قلندر کو شکست دے دی جبکہ 86کلو گرام کی کیٹگری میں آرمی کے ذیشان علی نے بلوچستان کے نصراللہ کو پی اے ایف کے محمدالحسن نے پولیس کے علی نواز کو ہرادیا جبکہ 92 کلو گرام میں پی اے ایف کے ایمل الدین نے سندھ کے شہزاد سیلم کو شکست دی جبکہ مین کواٹر فائنل کے 48کلوگرام کی کیٹگری میں سندھ کے تابش ریلوے کے خلیل کوپی اے ایف کے محمد طیب نے پنجاب کے سکندر کو نیوی کے زوہیب رشید نے واپڈا کے جہانزیب کو آرمی کے فہیم نے بلوچستان کے جہانزیب خان کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ51کلوگرام میں واپڈا کے عطااللہ نے پولیس کے نادرکو سندھ کے حزمان کے کے پی کے کے عیداللہ کو نیوی کے ساجد رشید نے پی اے ایف کے امیر حمزہ کو جبکہ آرمی کے طلحہ نے ریلوے کے اسامہ کو شکست دیکر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لی۔