کوئٹہ؛34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں خواتین کا بیڈمنٹن ایونٹ نواب مگسی ہال میں جاری

10

کوئٹہ، 16 مئی (اے پی پی ): 34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مرد اور خواتین کے بیڈمنٹن ایونٹ سنگل اور ڈبل مقابلے نواب مگسی ہال میں جاری ہیں ۔خواتین کے ایونٹ کے سنگل مقابلوں میں سندھ کی مریم اعوان نے بلوچستان کی سوریہ  کو ، سندھ کی روشین  اعجاز  نے بلوچستان کی زہرہ بتول کو ، آرمی کی عامرہ اشتیاق نے ایچ ای سی کی سحر مجید کو ، آرمی کی الجا طارق نے ایچ ای سی کی زینب کو ، پنجاب کی زوبیرہ اسلام نے خیبرپختونخوا کی نور سلیم کو ، خیبرپختونخوا کی سپنا نے پنجاب کی کنزہ ایمان کو  شکست دی۔ خیبرپختونخوا کی اقرا نے پنجاب کی کشمینا ندیم کو ، واپڈا کی ماہ نور شیزاد نے سندھ کی روشین اعجاز کو ، واپڈا کی غزل صدیق نے سندھ کی مریم اعوان کو ، آرمی کی سمعہ  طارق نے خیبرپختونخوا کی سپنا کو   کوارٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کو الیفائی کر لیا جبکہ ڈبل مقابلوں میں سندھ کی مریم اور روشین اعجاز نے بلوچستان کی ساہرہ بتول اور زوہر ا بتول کو شکست دی۔ آرمی کی الجا طارق اور سمعیہ طارق نے ایچ ای سی کی خدیجہ  اور فریال کو  شست دی۔ خیبرپختونخوا کی سپنا اور تنزلہ نے  پنجا ب کی کشمینا اور سمعیہ کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا جبکہ سیمی فائنل خواتین کے ڈبل مقابلوں میں واپڈا کی ماہ نور شہزاد اورغزالہ صدیق نے سندھ کی راحیلہ اور حبیبہ کو آرمی کی منال اور عمامہ عثمان نے خیبرپختونخوا  کی تنو اور سپنا کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔