کوئٹہ؛34ویں نیشنل گیمز مین ویمنز ہاکی ایونٹ ، پاکستان واپڈا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

11

کوئٹہ،16مئی(اے پی پی):کوئٹہ میں34ویں نیشنل گیمز   مین  ویمنز  ہاکی  کے مقابلے جاری ہیں۔  دوسرا سیمی فائنل میچ پاکستان  واپڈا اور  پنجاب کی خواتین ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ۔ایو ب سٹیڈیم  میں میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میچ میں  پاکستان  واپڈا نے     عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پنجاب کی ویمن ٹیم کو    ایک کے مقابلے میں   تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔مین ویمنز ہاکی ایونٹ کا     فائنل  میچ پاکستا ن آرمی اور واپڈا کے درمیان 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔