کوئٹہ؛34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مرد وں کا بیڈمنٹن ایونٹ نواب مگسی ہال میں جاری

25

کوئٹہ،16مئی (اے پی پی):34ویں نیشنل گیمز کے سلسلےمیں مرد اور خواتین کے بیڈمنٹن ایونٹ سنگل اور ڈبل مقابلے نواب مگسی ہال میں جاری ہیں ۔ مردوں کے سنگل ایونٹ میں خیبرپختونخوا  کے  مراد علی  نے نیوی کے عامر کو شکست دی، پولیس کے زوہیب خان نے سند ھ کے طلحہ کو ، پولیس کے طاہر خان نے سندھ کے فہد کو ، واپڈا کے مقیت طاہر نے اسلام آباد کے ابراہیم رشید کو ، واپڈا کے حافظ عرفان سعید  نے اسلام آباد کے محمد ابراہیم کو ، ایچ ای سی کے طیب شفیق نے بلوچستان کے قدیر کو  ، ایچ ای سی کے حمزہ خان نے بلوچستان کے گزن خان کو ، آرمی کے راجہ حسنین نے کے پی  کے عمیر جہانگیر کو ، خیبرپختونخوا  مراد علی نے آرمی کے شعیب ریاض کو ، پولیس کے طاہر خان نے پنجاب کے عبدلوہاب کو ، پولیس کے زوہیب خان نے پنجاب کے ابو زر رشید کو ، پنجاب کے عبدالمنان نے پولیس کے مسعود کو  شکست دی ۔

 مردوں کے ڈبل مقابلوں میں خیبرپختونخوا   کے دانیال اور رحمن کی جوڑی نے نیوی کے عامر اور فرقان کو ، پولیس کے طاہر خان اور مسعود خان نے سندھ کے حمزہ خان اور حبیب خان کو ، واپڈا کے محمد علی  اور  اویس نے اسلام آباد کے عمر خان اور قاسم رشید کو  شکست دی۔ ایچ ای سی کے جالیس خان اور رانا ریاض نے بلوچستان کے احتشام اور رضا کو ، آرمی کے انجم بشیر اور یاسر علی نے کے پی  کے دانیال اور عمر کو  شکست دی۔ آرمی کے راجہ حسنین اور راجہ حیدر نے خیبرپختونخوا   کے مراد علی اور فضل الرحمن کو ، پنجاب کے ابوزر رشید اور عبدالمنان نے پولیس کے مسعود احمد اور علی فراز کو ، پنجاب کے وہاب اور برہان نے پولیس کے طاہر خان اور زوہیب کو کواٹر فائنل میں شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

 مردوں کے  سنگل سیمی فائنل کے مقابلوں میں آرمی کے انجم بشیر نے واپڈا کے عرفان سعید کو ، آرمی کے راجہ حیدر نے واپڈا کے مقیت طاہر کو  ، آرمی کے شعیب ریاض نےواپڈا کے محمد علی کو ، پنجاب کے ابوزر رشید نے ایچ ای سی کے احسن تنویر کو ، ایچ ای سی کے طیب شفیق نے پنجاب کے وہاب کو شکست دی جبکہ مردوں کے  ڈبل مقابلوں میں واپڈا کے محمد علی اور اویس زاہد نے آرمی کے شعیب ریاض اور راجہ حسنین کو ، واپڈا کے عرفان سعید اور عظیم نے آرمی کے راجہ  حیدر اور یاسر علی کو ، پنجاب کے ابوزر رشید اور وہاب نے ایچ ای سی کے جلیس عمر ریاض کو  ، پنجاب کے منان اور شاہزیب نے ایچ ای سی کے طاہر شفیق اور حمزہ خان کو شکست دی۔