ملتان،23مئی (اے پی پی):ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے ملتان آصف رؤف کی ہدایات پر سیوڑہ چوک تا نانڈلہ چوک گرین بیلٹ سے کاٹے گئےپودوں اوردرختوں پر نامعلوم افراد کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاگیا ہے۔
ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی نے کہا ہے کہ گرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے نامعلوم افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔آلودگی کے خاتمے اور ماحول کی بہتری کے لئے درختوں کی شجر کاری ناگزیرہے۔عوام الناس میں درختوں کی شجر کاری کی افادیت و شعور کو اجا گر کرنے کے لئے اقدامات بھی ناگزیرہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سو کلومیٹر سے زائد گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش میں مصروف ہیں محدود وسائل کے باوجود بہترین اقدامات سے شہر کی خوبصورتی، سرسبز و شادابی میں اضافہ کرر ہے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل فلائی اوورز پر پلانٹرز کو توڑنے کا واقع بھی سامنے آیا تھا۔جس کے بعد گرین بیلٹس پر مانیٹرنگ کے عمل کو مزید بہتر کر دیا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی مہم عوام کے تعاون کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی۔ شہر ی پی ایچ اے ملتان کا گرین بیلٹس پر لگے پودوں اور درختوں کی حفاظت کے لئے ساتھ دیں۔ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو ایسے اقدامات میں ملوث ہیں۔ محکمہ کی جانب سے ایسے اقدامات کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔