نوشہروفیروز،07 جون( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر شاہ زیب شیخ نے ضلع کونسل کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہو کر آ نے والے ممبران سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی،
اس کے بعد انہوں نے میونسپل کمیٹی مورو اور میونسپل کمیٹی نوشہروفیروز کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران سے بھی حلف لیا، جبکہ َاسسٹنٹ کمشنر نوشہروفیروز عبدالخالق بلوچ ٹاؤن کمیٹی پڈعیدن، دریا خان مری اور ٹاؤن کمیٹی مٹھیانی کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ممبران سے حلف لیا اسی طرح حلف برداری کی تقریب اسسٹنٹ کمشنر کنڈیارواور محراب پور میں بھی منعقد ہوئی جہاں پر متعلقہ ٹاؤن کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے ممبران سے اسسٹنٹ کمشنرز نے حلف لیا۔