لاہور،5جون(اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے صدر جمیعتِ علماءِ اسلام مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود نے پیر کو یہاں ملاقات کی ہے۔ملاقات میں بجٹ 24 ۔ 2023 پر مشاورت اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔