خیرپور؛ سندھ کے مشہور نامور ادیب شاعر ڈاکٹر عطا محمد حامی کی 41 ویں برسی سچل آڈیٹوریم میں منائی گئی

28

خیرپور،04جون(اے پی پی): سندھ کے مشہور سندھی شاعر ادیب ڈاکٹر عطا محمد حامی کی41 ویں برسی کا انعقاد سچل آڈیوں ڈیریم میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خاض وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی نواب خان وسان تھے، ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب علی وسان نے کہا ہے کہ سندھ دھرتی شاعروں بزگوں ولیوں کی دھرتی ہے جس نے لاکھوں بزرگوں کو جنم دیا جنہوں نے پیار امن بھائی چارے کے پرچم کو بلند کیا ،صوفیا اکرام نے ہمیشہ لوگوں کو نفرتوں سے پاک رہنے کی تبلیغ کی ،استاد عطا محمد حامی سندھ کے مشہور اور معروف شاعر تھے ، جن  کی شاعری سندھ میں اعلی درجات رکھتی ہے ان کی شاعری کہانیاں سماج کا عکس بیان کرتی ہیں، ڈاکٹر عطا محمد حامی شاعری ادب کے ساتھ ساتھ سیاست کے میدان میں بھی اپنے آپ کو منوایا استاد عطا محمد حامی نے کافی ساری کتابیں لکھی ہیں۔

تقریب میں نامور شاعروں، ادیبوں،دانشوروں، تاج محمد جویو، ایاز گل، ادل سومرو، الطاف اسیم، مختیار ملک، امر اقبال، قربان منگی، ابراہیم کھرل، سمیت دیگر شاعروں نے عطا محمد حامی کے مقالے شاعری پڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کی زندگی پہ روشنی ڈالی۔