پاکپتن،07 جون(اے پی پی): علاقہ تھانہ کلیانہ کے چک اوپانہ میں عرس کی تقریب میں ساونڈسسٹم کی خلاف ورزی اور ڈانس کرنے والے 9 ملزمان کوکلیانہ پولیس نے گرفتار کرلیا۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او پاکپتن طارق ولایت نے کلیانہ پولیس کو ملزمان کی گرفتاری اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا تھا کلیانہ پولیس نے ریڈ کرتے ہوئے ساؤنڈ سسٹم کی خلاف ورزی کرنے اور فحش ڈانس کرنے والے 4 خواجہ سراؤں سمیت 9 ملزمان کو گرفتار لیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ کلیانہ میں مقدمات درج کرلئے گئے ۔