بدین؛ تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع  ، ساحلی پٹی سے تمام لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا

10

بدین ، 16  جون (اے پی پی ):  بدین اور اس کے  ساحلی پٹی کے علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے تیز ہواؤں  کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ہے ، آسمان پر کالے  بادل بھی دیکھائی دے رہے  ہیں ۔ سمندر کی لہریں 15 سے 20 فٹ بلند  ہیں  جبکہ حفاظتی  پشتوں سے سمندر کا پانی خشکی پر آگیا ہے۔اس سلسلے میں  آرمی رینجرز،  پولیس  اور ضلع انتظامیہ کسی بھی ممکنہ  خطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے  اور ساحلی پٹی سے تمام لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا گیا ہے۔

تعلقہ فاضل راھو  اور بدین میں 17 ریلیف کیمپ بھی  بنائے گئے ہیں  جہاں پر 31 ہزار  سے زیادہ متاثر ین کو رکھا  گیا ہے۔ مسلسل 24 گھنٹوں  سے ہونے  والی بارش  اور  تیز ہواؤں  سے لوگوں  میں  خوف وحراس پایا جا رہا ہے۔