بدین،13جون(اے پی پی): ساحلی پٹی زیر پوانٹ پر ہلکی ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام محکموں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
طوفان بائیپر جوائے کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، زیر پوانٹ کے مقام پر کسی بھی ماہگیر کو سمندر کے اندر شکار کی اجازت نہیں ہے۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے تمام ماہگیروں کو مختلف ریلیف کیمپوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس وقت بھی زیر پوانٹ کے مقام پر تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے۔











