کوئٹہ8 جون( اے پی پی)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کےسی ای او سعید سرپرہ نے کہا کہ بلوچستان میں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ،ہمیں چاہے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے لائیں،کوئٹہ پراپرٹی کنونشن سے نہ صرف رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سےوابستہ لوگوں کو فائدہ ہوگا بلکہ منسلک صنعتیں بھی استفادہ کریں گی یہ باتیں انہوں نے کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیں اس موقع پر پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس، کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اینڈ سمال انڈسڑی کے صدر ولی محمد و دیگر بھی موجود تھےسی ای او سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بلوچستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں یہاں جدید طرز کی رہائشی اسکیمات متعارف کرواکہ نہ صرف لوگوں کو گھر فراہم کے جاسکتے بلکہ تعمیرات کے شعبہ میں اس ضمن میں بہترین بزنس بھی ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو اچھی نظر سے دیکھنے کی ضرورت ہے یہاں ترقی اور سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں ,پاکستان ایسوسی ایشن آف ایگزیبیشن انڈسٹری کے چیئرمین محمد خورشید برلاس نے کہا کہ ہم کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سرگرم ہیں اور کوئٹہ میں ایکسپو کے قیام کا مقصد دیگر صوبوں کو یہاں راغب کرنا ہے تاکہ وہ یہاں آکر انویسٹ کریں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، ہم سب کو چاہئے کہ بلوچستان کا مثبت چہرہ سب کے سامنے لائیں بلوچستان میں بزنس کمیونٹی کے لئے کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں پراپرٹی ،رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کا شعبہ پاکستان بھر میں اس وقت بھرپور طریقے سے فروغ پارہاہے اور ان شعبہ جات سے منسلک افرادی قوت سمیت دیگر منسلکہ شعبہ جات میں بھی بہتری آرہی ہےانہوں نے کہا کہ ایکسپو میں ملک بھر کے بلڈرز کے اسٹالز میں بہترین پروجیکٹس اوراسکیمات متعارف کروائی جائیں گی جو عوام کے محفوظ انویسٹمنٹ کی ضامن ہوں گی اور انہیں ان سے مستقبل میں فائدہ ہی ہوگا ہماری کوشش ہے کہ کاروبار کو فروغ دیں اور اسی سلسلے میں کوئٹہ میں سیکنڈکوئٹہ انٹرنیشنل پراپرٹی ایکسپو اینڈ کنونشن منعقد کیا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔