کوئٹہ، 16جون(اے پی پی): ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ اور مشیر اطلاعات مٹھا خان کاکڑ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ھوئے کہا ھے کہ بلوچستان میں لینڈ ریونیو مینجمنٹ نظام کے زریعےسی پیک اراضی کیلئے موثر حکمت عملی بنائی جائے گی,بلوچستان کو ڈیجیٹل کرنا وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وژن ہے،انہوں نے کہا کہ لینڈ ریونیو مینجمنٹ مراکز گوادر،پشین سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں کھولے جارہے ہیں ان مراکز پر عوام کے لینڈ ریکارڈ کی تفصیلات اور فرد و انتقال کا عمل ڈیجیٹل ھوگا لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹل ہونے سے اراضی محفوظ اور تنازعات کا خاتمہ ہوگا۔ ترجمان فرح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی ترقی وزیراعلی کا وژن ہےلینڈ ریونیو مینجمنٹ نظام بھی اسی وژن کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا گوگل کیساتھ بلوچستان کے 3 ہزار طلباءکو اسکالر شپ کا معائدہ کیا ہےورلڈ بینک کے تعاون سے افرادی قوت بڑھانے کے اہم منصوبے بھی لائیں گے۔ کوشش ھےکہ مالی مشکلات کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کیا جائے گا۔ مشیر اطلاعات بلوچستان مٹھا خان کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کے وژن کے مطابق گوادر، پیشین، جعفر آباد اور کوئٹہ میں ڈیجیٹل سہولیات فراہم کی جائیں گی جس میں فرد رجسٹری، نقشہ جات، لینڈ ٹیکس، کولیکشن ایس ایم ایس نادر اسروس و غیر شامل ہے, انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان نے فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ماہ رمضان میں ایک لاکھ لوگوں کو راشن فراہم، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔