بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 10ہزار مستحق خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی؛ اسسٹنٹ کمشنر

6

نوشہرہ ورکاں،03 جون( اے پی پی): اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تحصیل نوشہرہ ورکاں کے 10ہزار مستحق خاندانوں کو رقم کی ادائیگی کی جائے گی، اس سلسلہ میں تحصیل میں دو سنٹر بنائے جائیں گے،ایک سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں اور دوسرا گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول نوکھر میں قائم کیا جائے گا۔

ان خیالات کااظہار  اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر نے تحصیل میں قائم کئے جانے والے  کیمپ سائیڈز پر انتظامات کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایاکہ اپریل،مئی اور جون کی یکمشت سہ ماہی ادائیگی کی جائے گی، سپورٹس کمپلیکس نوشہرہ ورکاں میں تحصیل سپورٹس آفیسر کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نوکھر کیلئے وائس پرنسپل کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا جو کہ آنے والوں کیلئے ٹھنڈے پانی،بیٹھنے ودیگر انتظامات کرنے کے ذمہ دار ہونگے۔انہوں نے کہا کہ دوران ادائیگی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا اور بائیومیٹرک کے بعد متعلقہ افراد کو ادائیگی کی جائے گی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، تحصیل سپورٹس آفیسر، سپرنٹنڈنٹ ایم سی و دیگر نے شرکت کی۔