تھرپارکر،ضلعی انتظامیہ کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے، ڈی سی لعل ڈنو منگی

7

تھرپارکر، 16 جون( اے پی پی):ضلعی انتظامیہ تھرپارکر کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے

 ضلعی انتظامیہ تھرپارکر اور متعلقہ اداروں کی جانب سے  تمام شہروں سے پانی کی نکاسی کا کام تیزی سے جاری ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیارکارز سمیت متعلقہ افسران پانی کی نکاسی کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے تمام افسران و عملہ کو واضح ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر تھرپارکر لعل ڈنو منگی نے طوفان بارشوں سے متعلق بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام شہروں سے تیزی سے پانی کی نکاسی کے لیے 33 ڈی واٹرئنگ مشینیں اور 08 موبائل ڈی واٹرئنگ مشینیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سمندری طوفان کے باعث کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری ہے جس میں عوام کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے 10 ریسکیو 1122 ایمبولینسز اور 42 دیگر ایمبولینسز جبکہ لوگوں کی منتقلی کے لئے 252 گاڑیاں الرٹ حالت میں موجود ہیں  جبکہ 04 بوٹس اور 10 لائف جیکٹس بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگوں سے رابطے کے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو 07 وائر لیس سیٹ اور 16 واکی ٹاکی فراہم کی گئی ہیں۔