تیسرا  آل بلوچستان ایک روزہ شہداء پاک افواج شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ

35

پشین، 13 جون(اے پی پی):تیسرا  آل بلوچستان ایک روزہ شہداء پاک افواج شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مسلم والی بال کلب ملکیار اور افغان والی بال کلب کان مہترزئی کے درمیان روف محمدی پوسٹل گراؤنڈ میں ہوا۔ میچ مسلم والی بال کلب ملکیار نے چار پوائنٹس سے جیت لیا۔ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی نوجوان ایکشن کمیٹی چیئرمین شمس ترین تھے ٹورنامنٹ میں 18 ٹیموں نے حصہ لیا ٹیموں نے کھیل کا شاندار مظاہرہ کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور مہمانوں میں انعامات تقسیم کیے۔