سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری،اینٹی کرپشن گوجرانوالہ چوہدری پرویزالہی کوآج عدالت پیش کرے گی

7

گوجرانوالہ،03جون (اے پی پی): سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویزالہی کی گزشتہ روز گرفتاری ہوئی جو کہ عدم پیروی ضمانت خارج ہونے کی وجہ سے تھی ،کیونکہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں ان کے خلاف مقدمات درج تھے، اینٹی کرپشن آج عدالت میں سابق وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی اور عدالت سے جسمانی ریمانڈکی استدعاکرے گی۔

 یاد رہے کہ سابق وزیر اعلی پنجاب پر بنیاں سے چھناں والاچارکلومیٹرسڑک میں 50لاکھ روپے کک بیکس کا الزام ہے۔ اینٹی کرپشن عدالت کے باہر سخت سیکورٹی انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔اس دوران عدالت کے احاطہ سے ترجمان چوہدری اقبال اورپی ٹی آئی کے راہنما خواجہ وقار کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے جو کہ سابق وزیر اعلی کی پیشی کی وجہ سے آئے تھے، پولیس ان کو لے کر عدالت کے احاطہ سے باہر چلی گئی ہے۔