سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ بلوچستان سے ٹل گیا ،کوسٹل بیلٹ پر زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی

13

گوادر، 16جون(اے پی پی): سمندری طوفان بائپر جوائے کا خطرہ بلوچستان سے ٹل گیا ۔ کوسٹل بیلٹ پر زندگی بحال ہونا شروع ہوگئی ۔ گوادر میں ماہی گیروں نے مچھلی کا شکار بھی شروع کردیا ہے ۔ ہائی ٹائیڈز میں اورماڑہ کا کچھ حصہ متاثر بھی ہوا ۔ ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن نے اورماڑہ میں 2 ریلیف کیمپ بھی قائم کئے ۔