سکھر، افواج پاکستان سے اظہاریکجہتی ، پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں میچ کا انعقاد

5

سکھر ۔01جون(اے پی پی): پیپلز ہاکی گراؤنڈ میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے مہران ہاکی کلب سکھر اور شاہین ہاکی کلب جیکب آباد کے مابین میچ کھیلا گیا، جس میں مہمان خصوصی سکھر چیمبر آف کامرس اور سکھر کریانہ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری خواجہ فاروق، سینئر قانون دان زاہد محمود، ڈسٹرکٹ سپورٹس کے افسر نثار چانڈیو تھے۔

اس موقع پر مہمان گرامی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خو ش نصیبی ہے کہ سکھر انتظامیہ کی جانب  سے ایسا بہترین گراؤنڈ  مہیا کیا گیا جس میں قومی سطح کے ٹورنامنٹ ہوتے ہیں اور بین الاقوامی کھلاڑی بھی یہاں آتے

ہیں۔

میچ میں دونوں ٹیموں نے دو دو گول کئے اس دوران میچ بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے باعث میچ روکا گیا اور مہمان ٹیم شاہین جیکب آباد کو فاتح قرار دے کر میچ کا اختتام کردیا گیا۔

مہمانان گرامی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کیں۔

 اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عارف محمود بھی موجود تھے۔