پشاور:  بچوں کی تحفظ اور صحیح تربیت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، سلمی بیگم

4

پشاور، 01جون (اے پی پی): نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی معاون خصوصی برائے زکوۃ وعشر سماجی بہبود خصوصی تعلیم اور ترقی خواتین سلمیٰ بیگم نے کہا ہے کہ بچوں کی تحفظ اور صحیح تربیت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ،معاشرے کو بچوں کے ساتھ بد سلوکی، تشدد اور بچوں کو نظر انداز کرنے کے پیچیدہ مسائل سے پاک کرنے اور ایسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد نے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے خیبرپختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر کمیشن کے زیر اہتمام چائلڈ پروٹیکشن اینڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے قوم کا مستقبل اور اثاثہ ہوتے ہیں تمام والدین کو چاہیے کہ بچوں کے حقوق اور بہترین تربیت پر خصوصی توجہ دیں ۔

انہوں نے دو روزہ تربیتی ورکشاپ میں حصہ لینے والوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تربیتی ورکشاپ سے استفادہ حاصل کر کے یہاں جو کچھ سیکھا اسے بچوں کی تحفظ کو یقینی بنانے میں بروئے کار لائیں، تمام شرکاء بچوں کے تحفظ کے مقصد کے لیے پر عزم رہے اور محنت و لگن سے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

 انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں ابھرتے ہوئے چیلنجوں اور پیچیدگیوں کا سامنا کرنے کیلئے متحرک رہنا چاہیے ایک ایسا معاشرہ تشکیل کرنے کی کوشش کرے جہاں پر ہر بچے کے حقوق محفوظ ہو اس کے ساتھ معاشرتی بد سلوکی نہ ہو اور وہ با اختیار ہو انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفئیر کمیشن کی کامیاب تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا اور یونیسیف کی طرف سے خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

 نگران معاون خصوصی سلمیٰ بیگم نے تقریب کے اختتام پر تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والے شرکاء میں اسناد بھی تقسیم کئے۔

اس موقع پر خیبر پختونخوا چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر کمیشن کے  ڈپٹی چیف اعجاز محمد خان، یونیسف کے چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسث سہیل احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔