سکھر،14جون(اے پی پی): ریجنل بلڈ سینٹر کی جانب سے عالمی یوم عطیہ خون کی مناسبت سے قاسم پارک سے پریس کلب سکھر تک ریلی نکالی گئی ۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ریجنل بلڈ سینٹرعمر سلمان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں 14 جون کو ہر سال اس دن کو منایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خون کی عطیہ دینے والوں کی کمی ہوتی جارہی ہے، خون کی عطیہ سے ہم انسانی جانوں کو بچا سکتے ہیں، تھیلسمیا کے بچوں سمیت دیگر امراض میں مبتلا لوگوں کو خون کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
ریلی میں شریک سماجی کارکن شائستہ کھوسو کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر خون کا عطیہ دینے میں آگے آنا ہوگا، خون کے عطیات سے انسانیت کو زندہ رکھنے میں مدد ملے گی۔
اس موقع پر ریجنل بلڈ سینٹر کی ٹیم سمیت سماجی کارکنان کی بھی شرکت کی۔











