سکھر، 27جون(اے پی پی): ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی کی جانب سے وومین ویلفیئر ڈیسک کی انچارج سب انسپکٹر شبانہ کی قیادت میں وفد نے پریس کلب پہنچ کر نجی ٹی وی چینل کے مرحوم کیمرامین ریاض سومرو کے اہلخانہ اور بچوں کے لیے عیدی اور راشن بیک سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر امداد بوزدار،جنرل سیکریٹری احقر رضوی، سحرش کھوکھر،کیمرہ مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر اشفاق کھوسو و دیگر عہدیداران کے حوالے کیا۔
اس موقع پر عہدیداران نے ڈی آئی جی جاوید سونھارو جسکانی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ویلفیئر کی مرحومین کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔