سکھر۔02جون(اے پی پی):الیکشن ٹربیونل نے سید خورشید شاہ کو نااہل کرنے کی درخواست خارج کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ سکھر میں قائم الیکشن ٹربیونل نے وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ کے خلاف دائر درخواست پانچ سال بعد خارج کردی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ نے خورشید شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔انہوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ خورشید شاہ نے الیکشن نامینیشن فارم میں مکمل اثاثے ظاہر نہیں کیئے۔خورشید شاہ کو کامیاب کرانے کے لئے دھاندلی کی گئی۔
ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں قائم الیکشن ٹربیونل سکھر نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جمعہ کے روز محفوظ شدہ فیصلہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت سید خورشید احمد شاہ کو نااہل قرار دینے کی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔











