گوجرانوالہ، 03جون(اے پی پی) :سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور سکلز سمر کیمپ کے تحت لگنے والی کلاسز کا معائنہ کیا۔
سیکرٹری انڈسٹریز پنجاب احسان بھٹہ نے کہا کہ حکومت صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے اور سرکاری تعلیمی ادار وں کے طلبہ کیلئے فنی کورسز کا آغاز بھی اسی سلسلہ کی کڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ سمر کیمپ ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آئی سی آئی اور ٹیوٹا کے اشتراک سے منعقد کیاگیا ہے۔ اس سنٹرمیں کمپیوٹر ایپلیکیشن میں 28 لڑکیاں شرکت کر رہی ہیں اور دوسرا گھریلو ٹیلرنگ جس میں 14 طالبات موجود ہیں۔
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے سرکاری سکولوں اور کالجوں کے طلبا کے لیے ایسے شاندار اقدام پر محکمہ صنعت کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر انجینئر طارق محمود، ریجنل ڈائریکٹر عمران سلیم اور ڈائریکٹر کالجززاہد فاروق بھی ان کے ہمراہ تھے۔











